Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی بس ڈپوز میں پینے کے پانی کی سہولتیں

آر ٹی سی بس ڈپوز میں پینے کے پانی کی سہولتیں

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ بشمول شہر حیدرآباد میں شدید ترین دھوپ اور گرمی کو پیش نظر رکھتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے گریٹر حیدرآباد ریجن نے گریٹر حیدرآباد میں آر ٹی سی بس ڈپوز میں پینے کے پانی کی سہولتوں کو یقینی بنانے کے لیے منرل واٹر پلانٹس قائم کرنے کے اقدامات کیے ۔ آر ٹی سی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ایسے ملازمین کے لیے شدید گرمی و دھوپ کو پیش نظر رکھتے ہوئے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے منرل واٹر پلانٹس قائم کئے گئے ہیں بلکہ جو سابق میں قائم کردہ پلانٹس ہیں ان تمام کی درستگی کے ذریعہ کارکرد بنایا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پانی کی قلت کو پیش نظر رکھتے ہوئے عہدیداران آر ٹی سی نے بسوں کی صفائی وغیرہ کے لیے کم سے کم پانی کا استعمال کرنے اور برشوں کا استعمال کرتے ہوئے کم پانی کے ذریعہ بسوں کو دھویا جارہا ہے اور دھوئے ہوئے کا دوبارہ استعمال کرنے کے لیے بھی اس پانی کی ری سائیکلنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس پانی میں گریس اور ڈیزل پائے جانے کے باعث پانی کی ری سائیکلنگ کرنا مناسب اقدام دکھائی نہیں دے رہا ہے تاہم اس سلسلہ میں عہدیداران آر ٹی سی سنجیدگی سے غور کررہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ بس ڈرائیورس اور کنڈکٹرس وغیرہ کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بس اسٹانڈز اور بس اسٹاپس پر بھی پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے کے سلسلہ میں عہدیداروں سے ملازمین یونین قائدین کے نمائندگی کرنے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT