Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی جائیدادوں کی تقسیم پر اے پی اور تلنگانہ کی بات ناکام

آر ٹی سی جائیدادوں کی تقسیم پر اے پی اور تلنگانہ کی بات ناکام

وجئے واڑہ /15 ستمبر ( این ایس ایس ) دو تلگو ریاستوں آندھراپردیش اور تلنگانہ کے مابین روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( آر ٹی سی ) کی مشترکہ جائیدادوں کی تقسیم کیلئے آج منعقدہ بات چیت کسی نتیجہ کے بغیر ختم ہوگئی ۔ دونوں ریاستوں کے آر ٹی سی عہدیداروں نے جائیدادوں کی تقسیم پر بات چیت کی تھی ۔ اے پی ایس آر ٹی سی نے مشترکہ جائیدداوں میں 58 فیصد حصہ کا مطالبہ کیا تھا تاہم تلنگانہ کے عہدیداروں نے صرف بس بھون میں حصہ دینے سے اتفاق کیا تھا ۔ جس سے اے پی نے اتفاق نہیں کیا ۔

TOPPOPULARRECENT