Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی حیدرآباد خسارے کا شکار

آر ٹی سی حیدرآباد خسارے کا شکار

جاریہ بجٹ سیشن میں حکومت کی امداد کا انتظار

حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) گریٹر حیدرآباد آر ٹی سی کافی نقصانات سے دو چار ہے اور ان نقصانات کی بھرپائی کیلئے حکومت کی امداد کی منتظر ہے ۔ واضح ہوکہ گریٹر حیدرآباد کے احاطہ میں آر ٹی سی کے 29 ڈپوز اور 3,850 بسیس ہیں جو روزانہ 42 ہزار ٹرپس چلائی جاتی ہیں جس کے ذریعہ روزانہ 33 لاکھ ا فراد سفر کرتے ہیں اور روزانہ 10 لاکھ کیلومیٹر طویل سفر کرتی ہیں اور ٹی ایس آر ٹی سی میں گریٹر حیدرآباد زون کافی اہمیت کا حامل ہے اور آر ٹی سی کا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ٹکٹوں میں اضافہ کرنا ہو یا جدید بسوں کی خریداری ہو حکومت سے ہر حال میں منظوری حاصل کرنا پڑتا ہے ۔ اس کے باوجود آر ٹی سی کو سرکاری امداد برائے نام ہی ادا کی جاتی ہے ۔ ماضی میں وزیر اعلی کے سی آر نے کہا تھا کہ عظیم تر بلدیہ کے احاطے میں عوام کو سفر کی سہولیات پہونچانا عظیم تر بلدیہ کی ذمہ د اری ہے اور آر ٹی سی کو روزانہ ایک کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ اس طرح سالانہ 360 کروڑ کا نقصان اور جی ایچ ایم سی نے صرف ایک سال ہی اپنی جانب سے امداد دی تھی جو 336 کروڑ روپیوں پر مشتمل تھی ۔ بعد ازاں جی ایچ ایم سی نے آر ٹی سی پر واضح کردیا کہ وہ امداد دینے کی استطاعتنہیں رکھتی ہے ۔ اس طرح دو برس سے بلدیہ کی جانب سے آر ٹی سی کو کچھ بھی امداد فراہم نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے آر ٹی سی شدید نقصانات سے دو چار ہے ۔ سال 2004 میں گریٹر آر ٹی سی میں 80 جدید میٹرو لکژری بسیں خریدی گئی تھیں ۔ بعد ازاں آج تک جدید بسیں خریدی ہی نہیں گئی ہیں جبکہ شہری آبادی کے مطابق 7-6 ہزار بسوں کی ضرورت ہے اور ہر سال 200-150 قدیم بسیں ناکارہ ہوجاتی ہیں اور ان بسوں کے قائم مقام کرایہ کی بسیں حاصل کی جارہ ہیں اور شہر میں کرایہ کی 550 بسیں آر ٹی سی کی جانب سے چلائی جارہی ہے اور آر ٹی سی عہدیداران نے اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا کہ اگر حالات ایسے ہی ہوں اور مزید کرایہ کی بسیں حاصل کی جاتی رہیں تو بعید نہیں کہ چند برس کے اندر تمام کرایہ کی بسوں کے مالکین آر ٹی سی کے ساتھ من مانی کرتے ہوئے قابض ہوجائیں گے اور عہدیداران آج کے پیش کئے جانے والے اسمبلی بجٹ پر نظریں جمائے ہوئے ہیں کیونکہ سابقہ بجٹ میں آر ٹی سی کیلئے 1000 کروڑ مختص کئے گئے مگر صرف 150 کروڑ جاری کئے گئے ۔
عثمانیہ یونیورسٹی پوسٹ گریجویشن (فاصلاتی) میں داخلے
حیدرآباد۔ 14 مارچ (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم ایم اے، ایم کام میں داخلے کیلئے ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں۔ بغیر انٹرنس کے راست داخلے ہیں۔ 040-24510012 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT