Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی ملازمین آج دوپہر تک ہڑتال ختم کردیں

آر ٹی سی ملازمین آج دوپہر تک ہڑتال ختم کردیں

حیدرآباد ۔ 6 مئی (سیاست نیوز) اے پی ایس آر ٹی سی وائس چیرپرسن اور ایم ڈی این سامباسیوا راؤ نے آج اے پی ایس آرٹی سی ملازمین سے اپیل کی کہ وہ ہڑتال ختم کرکے کام پر واپس آجائیںورنہ پولیس کے الزامات کرتے ہوئے متبادل خدمات حاصل کئے جائیں گے۔ ہم ملازمین کو انتباہ دیتے ہیں کہ اگر انہوں نے سڑکوں پر حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی موٹر گاڑیوں

حیدرآباد ۔ 6 مئی (سیاست نیوز) اے پی ایس آر ٹی سی وائس چیرپرسن اور ایم ڈی این سامباسیوا راؤ نے آج اے پی ایس آرٹی سی ملازمین سے اپیل کی کہ وہ ہڑتال ختم کرکے کام پر واپس آجائیںورنہ پولیس کے الزامات کرتے ہوئے متبادل خدمات حاصل کئے جائیں گے۔ ہم ملازمین کو انتباہ دیتے ہیں کہ اگر انہوں نے سڑکوں پر حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی موٹر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی، تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سامبا سیوا راؤ نے عام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہٰذا وہ فی الفور وہ اپنی ہڑتال ختم کرکے ڈیوٹی سے رجوع ہوجائیں۔ اس ہڑتال سے آر ٹی سی سے کو روزانہ 5 تا 6 کروڑ نقصان ہورہا ہے ایسی صورت میں وہ 43 فیصد فٹمنٹ چارجس ادا نہیں کرسکے گا جبکہ اے پی ایس آر ٹی سی 27 فیصد فٹمنٹ چارجس دینے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال کی وجہ سے ایمسیٹ اور دیگر امتحانات میں حصہ لینے والے طلبہ کو پریشانی ہورہی ہے۔ شادیوں کے موسم میں عوام کو بھی غیرضروری مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اسی ان جنرل سکریٹری ٹی ایم یو اشوتم ریڈی نے کہاکہ ایک لاکھ 20 ہزار ملازمین کل جمعرات کو دوسرے دن بھی ہڑتال جاری رکھیں گے۔ ان 1.20 لاکھ ملازمین میں سے 55 ہزار ملازمین تلنگانہ کے ہیں۔ انہیں ہڑتال ختم کرنے کیلئے وزیر ٹرانسپورٹ کا کوئی کال موصول نہیں ہوا۔ اگر وہ بات چیت کیلئے طلب کرتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT