Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی ملازمین کو عبوری راحت فراہم کرنے کامطالبہ

آر ٹی سی ملازمین کو عبوری راحت فراہم کرنے کامطالبہ

حیدرآباد ۔9۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ایمپلائز یونین اور تلنگانہ مزدور یونینوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے ملازمین کے لیے اعلان کردہ عبوری راحت آر ٹی سی ملازمین کو بھی فی الفور ادا کرنے کا ریاستی حکومت بالخصوص اے پی ایس آر ٹی سی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ۔ اے پی ایس آر ٹی سی ایمپلائز یونین اور تلن

حیدرآباد ۔9۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ایمپلائز یونین اور تلنگانہ مزدور یونینوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے ملازمین کے لیے اعلان کردہ عبوری راحت آر ٹی سی ملازمین کو بھی فی الفور ادا کرنے کا ریاستی حکومت بالخصوص اے پی ایس آر ٹی سی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ۔ اے پی ایس آر ٹی سی ایمپلائز یونین اور تلنگانہ مزدور یونین کے قائدین نے کہا کہ آر ٹی سی ملازمین کو عبوری راحت کی عاجلانہ فراہمی کے مطالبہ پر 9 اور 10 مارچ کو بھی تمام آر ٹی سی بس ڈپوز کے روبرو احتجاجی دھرنے منظم کئے جائیں گے ۔ ان احتجاجی دھرنوں کے باوجود آر ٹی سی انتظامیہ ملازمین یونینوں کے مطالبہ پر کوئی توجہ نہ دینے یا کوئی ردعمل کا اظہار نہ کرنے کی صورت میں 12 مارچ سے ریاست بھر میں اچانک کسی بھی وقت ہڑتال شروع کرنے کا انتباہ دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT