Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی ملازمین کو وظیفہ اور طبی سہولتوں کا تیقن

آر ٹی سی ملازمین کو وظیفہ اور طبی سہولتوں کا تیقن

سالانہ اسٹیٹ کانفرنس سے جناب محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔20جنوری(سیاست نیوز) محکمہ آرٹی سی کے ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ انصاف کے لئے متعلقہ وزیراور حکام سے نمائندگی کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے نائب وزیر اعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی نے کہاکہ تلنگانہ تحریک میں برسرخدمات اور ریٹائرڈ آرٹی سی ملازمین نے جو رول ادا کیا ہے اس کو حکومت تلنگانہ کبھی فراموش نہیںکرسکے گی ۔ جناب محمد محمود علی نے مزیدکہاکہ حکومت تلنگانہ ریاست کے تمام طبقات اور شعبے جات کے ساتھ انصاف کے لئے کام کررہی ہے ۔ رویندرا بھارتی میں ریٹائرڈ آرٹی سی ملازمین کے ساتویں سالانہ اسٹیٹ کانفرنس سے خطاب کے دوران جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ آرٹی سی ملازمین کو سبکدوشی کے بعد کسی قسم کی کوئی سرکاری مرعات نہیں ہے جس کی وجہہ سے ریٹائرڈ ملازمین کوکافی مشکلات کاسامنا بھی درپیش ہے ۔ جناب محمد محمود علی نے کہاکہ وظیفے کے علاوہ طبی سہولتوں کے متعلق وہ متعلقہ وزیراور حکام سے مشاروت کریںگے ۔ ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہاریڈی ، نائب صدر نشین پلاننگ بورڈ ایس نرنجن ریڈی اور دیگر نے بھی اس کانفرنس سے خطاب کیابعد ازاں ریٹائرڈ آرٹی سی ملازمین اسوسیشن سال نو ڈائیری کی نائب وزیر اعلی الحاج محمد محمو دعلی کے ہاتھوں  رسم اجرائی عمل میں آئی۔ اس تقریب میں ایم اے رحمٰن صوفی، ڈپٹی مینیجنگ ڈائرکٹر  ٹی ایس آر ٹی سی، جی وی رمنا راؤ بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT