Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال جاری

آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال جاری

منچریال۔8مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال میں آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال آج تیسرے دن میں داخل ہوگئی ہے ۔ منچریال چونکہ ضلع عادل آباد کا ایک بڑا شہر ہے ۔ اطراف و اکناف سے روزآنہ ہزاروں کی تعداد میں عوام بڑی تعداد میں آر ٹی سی بسوں سے سفر کرتے ہیں ۔ انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ پولیس کی نگرانی میں خانگی چند کنٹراکٹ بسوں کو م

منچریال۔8مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال میں آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال آج تیسرے دن میں داخل ہوگئی ہے ۔ منچریال چونکہ ضلع عادل آباد کا ایک بڑا شہر ہے ۔ اطراف و اکناف سے روزآنہ ہزاروں کی تعداد میں عوام بڑی تعداد میں آر ٹی سی بسوں سے سفر کرتے ہیں ۔ انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ پولیس کی نگرانی میں خانگی چند کنٹراکٹ بسوں کو مسافرین کی سہولت کیلئے چلایا جارہا ہے ۔ دوسری جانب ملازمین اپنے مطالبات پر اٹل ہیں ۔ ملازمین حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ انہیں بھی سرکاری ملازمین کی طرح 43% فیصد تنخواہ میں اضافہ کے علاوہ دیگر اہم مطالبات کو منظور کرے ۔

TOPPOPULARRECENT