Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی ملازمین کے گرانی الاونس میں 1.2 فیصد کا اضافہ

آر ٹی سی ملازمین کے گرانی الاونس میں 1.2 فیصد کا اضافہ

حیدرآباد ۔22 اکٹوبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی انتظامیہ نے عہدیداروں ‘ ملازمین اور ورکرس کے گرانی الاؤنس میں 1.2فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ آر ٹی سی جی وی رمنا راؤ نے احکامات بھی جاری کردیئے۔ آر ٹی سی ذرائع کے مطابق فی الوقت ادا کئے جانے والے گرانی الاؤنس 31.1 فیصد میں اضافہ شدہ 1.2 فیصد گرانی الاؤنس کو ملاکر جملہ 32.3 فیصد ادا کیا جائے گا ۔ یکم جولائی سے قابل عمل اضافی گرانی الاؤنس کی رقم ماہ اکٹوبر کی تنخواہ میں شامل کر کے ادا کیا جائے گا ۔ اس طرح ماہ جولائی ‘ اگست ‘ ستمبر تین ماہ کے گرانی الاؤنس کی اضافی رقم کے بقایا جات شامل کئے جائیں گے ۔ بتایا جاتا ہیکہ آر ٹی سی ملازمین ورکرس اور عہدیداروں کو 2013 میں ترمیم شدہ تنخواہوں کی اساس پر گرانی الاؤنس کی رقم میں اضافہ کرنا پڑا ۔ اسی دوران تلنگانہ مزدور یونین جنرل سکریٹری مسٹر اشوا دھاما ریڈی نے آر ٹی سی انتظامیہ بالخصوص منیجنگ ڈائرکٹر سے اظہار تشکر کیا اور بتایا کہ گرانی الاؤنس میں 1.2فیصد اضافہ سے ہر ملازم آر ٹی سی کی تنخواہ میں 300 تا 500 روپئے کا اضافہ ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT