Tuesday , June 26 2018
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی ملازمین کے 4.9 فیصد گرانی الاونس کا اضافہ

آر ٹی سی ملازمین کے 4.9 فیصد گرانی الاونس کا اضافہ

حیدرآباد 19 فبروری ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے اپنے ملازمین اور ورکرس کیلئے 4.9 فیصد گرانی الاونس کااضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آر ٹی سی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اضافہ شدہ گرانی الاونس 15 جنوری سے قابل عمل رہے گا ۔ اسی دوران تلنگانہ مزدور یونین نے اضافہ شدہ گرانی الاونس کے بقایاجات رقم ماہ فبروری کی تنخواہ کے ساتھ ادا کرنے کا آر ٹی سی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ۔ جس پر آر ٹی سی انتظامیہ نے اضافہ شدہ گرانی الاونس کے بقایا جات رقم جاریہ ماہ کی تنخواہ (یعنی ماہ فبروری کی تنخواہ سے حکم مارچ کو) کے ساتھ ادا کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ تلنگانہ مزدور یونین قائدین نے یہ بات بتائی اور آر ٹی سی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ۔ علاوہ ازیں آر ٹی سی ملازمین و ورکرس کیلئے گرانی الاونس میں اضافہ کر کے آر ٹی سی انتظامیہ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا جارہا ہے اور آر ٹی سی ملازمین اور ورکرس میں زبردست حوشی و مسرت کا اظہار پایا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT