Tuesday , December 11 2018

آر ٹی سی میں برسر خدمت معشوق جوڑے کی خودکشی

عادل آباد۔/5فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی بس ڈپو عادل آباد میں برسر خدمت ڈرائیور سدھاکر اور کنڈکٹر سدھارانی نے جداگانہ زندگی گذارنے سے گریز کرتے ہوئے مستقر عادل آباد کے موالا تالاب میں چھلانگ لگاکر موت کی آغوش میں چلے گئے۔ڈرائیور سدھاکر اور خاتون کنڈکٹر سدھا رانی میں معاشقہ چل رہا تھا۔ اکثر دونوں ایک ساتھ ڈیوٹی انجام دیا کر

عادل آباد۔/5فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی بس ڈپو عادل آباد میں برسر خدمت ڈرائیور سدھاکر اور کنڈکٹر سدھارانی نے جداگانہ زندگی گذارنے سے گریز کرتے ہوئے مستقر عادل آباد کے موالا تالاب میں چھلانگ لگاکر موت کی آغوش میں چلے گئے۔ڈرائیور سدھاکر اور خاتون کنڈکٹر سدھا رانی میں معاشقہ چل رہا تھا۔ اکثر دونوں ایک ساتھ ڈیوٹی انجام دیا کرتے تھے۔ سدھارانی کا تعلق حلقہ اسمبلی بوتھ کے کوٹھالہ سے بتایا گیا

جبکہ ڈرائیور مستقر عادل آباد کے شانتی نگر کا متوطن تھا اور اپنی پہلی بیوی سے ترک تعلق کرلیا تھا۔ جبکہ سدھا رانی کو تین سال کی لڑکی اور شوہر نظام آباد آر ٹی سی کا ڈرائیور بتایا گیا۔ وہ دو سال سے عادل آباد ڈپو میں خدمات انجام دے رہی تھی۔ قبل ازیں نرمل ڈپو میں تین سال خدمت انجام دے چکے تھی۔اقدام خودکشی سے قبل دونوں نے سیتا گوندی موضع پر موجود ایک دھابہ (ہوٹل ) میں کھانا کھایا اور شراب نوش کی بعد ازاں رات دیر گئے دام الفت میں گرفتار یہ جوڑا زندگی سے آزاد ہوگیا کیونکہ انہیں یہ یقین تھا کہ ایک ساتھ زندگی نہیں گذار سکتے لہذا دونوں نے اجتماعی خودکشی کرلی۔

TOPPOPULARRECENT