Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی کل سے اے سی سوپر ڈیلکس بسیں چلائیگی

آر ٹی سی کل سے اے سی سوپر ڈیلکس بسیں چلائیگی

حیدرآباد 27 نومبر (سیاست نیوز) شہر میں بسوں سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے عصری سہولتوں سے آراستہ بسیس 29 نومبر ہفتہ سے دستیاب رہیں گے ۔ آر ٹی سی ذرائع نے کہا کہ ایر کنڈیشنڈ سوپر ڈیلکس بسوں کا نیکلس روڈ کے پاس 29 نومبر کو چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر راو جھنڈی دکھا کر آغاز کریں گے ۔ نئی بس کی قیمت ایک کروڑ روپئے ہے ۔ اس طرح آر ٹی سی کی جانب سے حیدرآباد و سکندرآباد میں ایسی 80 بسیس چلائی جائیں گی ۔ مرکزکے تعاون سے روبہ عمل جے این این یو آر ایم اسکیم کے حصہ کے طور پر نئی اے سی سوپر ڈیلکس بسیس شروع کی جارہی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق نئی بسوں کے آغاز کیلئے منعقد کی جانے والی سادہ لیکن پر اثر تقریب میں وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر پی ستیہ ریڈی و دیگر وزراء ارکان اسمبلی وغیرہ بھی شریک رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT