Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی کو فعال و نفع بخش بنانے کی مساعی

آر ٹی سی کو فعال و نفع بخش بنانے کی مساعی

چیف منسٹر کا اعلی عہدیدارن و ڈپو مینیجرس کے ساتھ خصوصی اجلاس
حیدرآباد۔ 9 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کی کارکردگی کو مزید فعال بنانے اور کارپوریشن کو نفع بخش بنانے کی حکمت عملی کو قطعیت دینے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنی توجہ مرکوز کی ہے اور اس سلسلے میں ٹی ایس آر ٹی سی کے ڈپو مینیجرس اور دیگر اعلیٰ عہدیداران ٹی ایس آر ٹی سی کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس طلب کرکے عہدیداروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے تعلق سے عہدیداران آر ٹی سی بشمول ڈپو مینیجرس کو ضروری ہدایت دی۔ ٹی ایس آر ٹی سی کو ہونے والے نقصانات سے متعلق چیف منسٹر کو مکمل معلومات ہونے کی روشنی میں کے سی آر نے وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی ، صدرنشین ٹی ایس آر ٹی سی مسٹر ستیہ نارائنا و جوائنٹ مینیجنگ ڈائریکٹر مسٹر جی وی رمنا راؤ سے صورتحال کا جائزہ لیا اور اس بات کی ہدایت دی کہ آئندہ دو تین یوم میں تمام ڈپو مینیجرس اور متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کریں۔ اس ہدایت کی روشنی میں مہیندر ریڈی اور ستیہ نارائنا نے عہدیداران ٹی ایس آر ٹی سی کو آئندہ دو تین یوم میں اجلاس طلب کرنے کی عہدیداران آر ٹی سی سے خواہش کی۔ چیف منسٹر نے ٹی ایس آر ٹی سی کو ہونے والے نقصانات کا علم ہونے پر اس کا سخت نوٹ لیا اور ان نقصانات کو ختم کرکے نفع بخش بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرکے اس پر موثر عمل آوری کے اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT