Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی کو نقصانات کیلئے ملازمین ذمہ دار نہیں :تلنگانہ مزدور یونین

آر ٹی سی کو نقصانات کیلئے ملازمین ذمہ دار نہیں :تلنگانہ مزدور یونین

حیدرآباد ۔ 16 مئی (این ایس ایس) تلنگانہ مزدور یونین (ٹی ایم یو) نے آج واضح کردیا کہ وہ ٹی آر ایس پارٹی سے ملحقہ ٹریڈ یونین تنظیم نہیں ہے۔ ٹی ایم یو کے صدر اشواتما ریڈی نے کہا کہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کو ہونے والے نقصانات کیلئے اس کا عملہ (ملازمین) ذمہ دار نہیں ہیں۔ اشواتما ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب ٹی ایس آر ٹی سی کو خسارہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تاسیس کے بعد کئی ملازمین کو بلاوجہ خدمات سے سبکدوش کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT