Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی کی اندرون دو ماہ تقسیم: وزیر ٹرانسپورٹ

آر ٹی سی کی اندرون دو ماہ تقسیم: وزیر ٹرانسپورٹ

حیدرآباد۔/17ستمبر ، ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش کے وزیر ٹرانسپورٹ سدا راگھو راؤ نے آج کہا کہ آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی تقسیم کا عمل اندرون دو ماہ مکمل ہوجائے گا۔ مسٹر راگھو راؤ نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو بس کرایہ میں اضافہ پر قطعی فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے تہواروں کے دوران زائد کرایہ وصول کرنے والے خانگی بس آپریٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ تہواروں کے دوران مسافرین کے بھاری ہجوم کے پیش نظر بعض خانگی بس آپریٹرس زائد کرائے وصول کررہے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹس سے متعلق سمجھوتہ کو حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے منسوخ کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT