Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی کی تقسیم کے سلسلہ میں مختلف امور کا جائزہ

آر ٹی سی کی تقسیم کے سلسلہ میں مختلف امور کا جائزہ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی دو حصوں ( تلنگانہ اور آندھرا پردیش ) میں تقسیم کے لیے انتظامیہ درمیانی راستہ اپنانے اور متنازعہ امور پر تفصیلی وجامع رپورٹ اندرون ایک ہفتہ دونوں ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ اس میں اہم ترین متنازعہ امور ملازمین ، ایکزیکٹیو ڈائرکٹرس کی تعیناتی کے عمل کو کملاناتھن کمیٹی کے رہنمایانہ خطوط کے تحت مکمل کرلینے کا آر ٹی سی انتظامیہ نے تقریبا فیصلہ کرلیا ہے ۔ آر ٹی سی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مشترکہ آر ٹی سی کے املاک کا تنازعہ دونوں ہی ریاستی حکومتوں کی جانب سے یکسوئی کرنے کے لیے دونوں چیف سکریٹریوں کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں خواہش کی جائے گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں ہی ریاستوں کے ملازمین یونین قائدین کی خواہشات و اپیلیوں اور نمائندگیوں ، آر ٹی سی انتظامیہ کو موصول ہونے والی مختلف تجاویز کو بھی پیش نظر رکھتے ہوئے رپورٹ مرتب کی جارہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT