Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی کی ہڑتال پر خصوصی ٹرینوں کا انتظام

آر ٹی سی کی ہڑتال پر خصوصی ٹرینوں کا انتظام

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : آندھرا پردیش و تلنگانہ ریاستوں میں آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال پر مسافرین کی آمد و رفت کے منفی اثر کو کم کرنے کے لیے ساوتھ سنٹرل ریلوے نے وشاکھاپٹنم ، سکندرآباد ، وشاکھا پٹنم تتکال اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ ایس سی آر کے بموجب ٹرین نمبر 02871 وشاکھا پٹنم ۔ سکندرآباد تتکال ٹرین 8 اور 10 مئی کو وشاک

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : آندھرا پردیش و تلنگانہ ریاستوں میں آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال پر مسافرین کی آمد و رفت کے منفی اثر کو کم کرنے کے لیے ساوتھ سنٹرل ریلوے نے وشاکھاپٹنم ، سکندرآباد ، وشاکھا پٹنم تتکال اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ ایس سی آر کے بموجب ٹرین نمبر 02871 وشاکھا پٹنم ۔ سکندرآباد تتکال ٹرین 8 اور 10 مئی کو وشاکھا پٹنم سے 16 بجکر 45 بجے نکل کر دوسرے دن سکندرآباد کو 5 بجکر 30 منٹ کو پہونچے گی ۔اسی طرح حیدرآباد ۔ کاکیناڈا پورٹ کے درمیان حیدرآباد اسپیشل ٹرین بھی چلائی جائے گی جو کہ ٹرین نمبر 07005 حیدرآباد ۔ کاکیناڈا ٹرین حیدرآباد سے 6 مئی کو 23 بجکر 40 منٹ کو نکل کر دوسرے دن کاکیناڈا پورٹ کو 13 بجکر 55 منٹ کو پہونچے گی ۔ اس کے علاوہ گنٹور ۔ کاکیناڈا پورٹ اسپیشل ٹرین 6 مئی کو چلائی جائے گی جو کہ 20 بجکر 50 منٹ کو گنٹور سے نکل کر دوسرے دن 3 بجے کاکیناڈا پہونچے گی ۔ مذکورہ تمام خصوصی ٹرینوں میں اضافی برتھس رہیں گے ۔ اس ضمن میں حکومت آندھرا پردیش نے ٹرانسپورٹ کی صورتحال پر ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ہڑتال اور مسافرین کو ہونے والی تکالیف کا جائزہ لیا گیا ۔ مسٹر شیوا پرساد چیف پاسنجر ٹریفک مینجر ساوتھ سنٹرل ریلوے نے اجلاس میں شرکت اور ایس سی آر کی جانب سے مسافرین کو بھر پور سہولت فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT