Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آر ٹی سی کے ریٹائرڈ ملازمین کے وظائف میں اضافہ

آر ٹی سی کے ریٹائرڈ ملازمین کے وظائف میں اضافہ

محبوب نگر۔/10جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی کے موظف ایمپلائز کے وظیفہ کو حکومت نے5000 سے بڑھا کر 7500 روپئے کئے جانے کی اطلاع آر ٹی سی ریٹائرڈ ایمپلائز سٹیزن فورم کے نمائندہ راجا سمبوڈو نے منگل کے دن صحافتی بیان میں دی۔ انہوں نے بتایا کہ 7ڈسمبر کو جنتر منتر پر دھرنا منظم کیا گیا تھا اور 2 جنوری کو پی ایف آفس کے روبرو احتجاج کیا گیا تھا جس پر مرکزی حکومت نے یہ اقدام کیا ہے۔

سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان فوت
محبوب نگر۔/10جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان دوران علاج فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مستقر محبوب نگر کے کوتہ چیرو کا ملیش 23 سالہ 7جنوری کو جانم پیٹ سے واپسی کے دوران بنڈہ میڈی پلی سے گذر رہا تھا کے بولیرو گاڑی نے ٹکر دے دی۔ ملیس کو شدید زخمی حالت میں عثمانیہ دواخانہ میں شریک کروایا گیا تھا۔ دوران علاج فوت ہوگیا۔ متوفی کے والد شیویا کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT