Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی ہڑتال اور گورنمنٹ تعطیلات سے انٹر سال دوم کے طلبہ کا ایک سال تباہ

آر ٹی سی ہڑتال اور گورنمنٹ تعطیلات سے انٹر سال دوم کے طلبہ کا ایک سال تباہ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : انٹر سال دوم سپلیمنٹری امتحانات فیس کی آخری تاریخ 6 مئی مقرر کی گئی تھی جب کہ دیہاتی علاقوں میں عدم اطلاع ، آر ٹی سی ہڑتال اور گورنمنٹ تعطیلات کی وجہ سے ریاست تلنگانہ کے تقریبا 3000 طلبہ کا ایک سال ضائع ہوگیا ۔ ویلفیر پارٹی آف انڈیا حیدرآباد کی جانب سے 8 مئی کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نامپلی پر سینکڑو

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : انٹر سال دوم سپلیمنٹری امتحانات فیس کی آخری تاریخ 6 مئی مقرر کی گئی تھی جب کہ دیہاتی علاقوں میں عدم اطلاع ، آر ٹی سی ہڑتال اور گورنمنٹ تعطیلات کی وجہ سے ریاست تلنگانہ کے تقریبا 3000 طلبہ کا ایک سال ضائع ہوگیا ۔ ویلفیر پارٹی آف انڈیا حیدرآباد کی جانب سے 8 مئی کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نامپلی پر سینکڑوں طلباء وطالبات کے ساتھ احتجاج کیا گیا تھا اور ویلفیر پارٹی آف انڈیا حیدرآباد سٹی کنوینر محمد عقیل آرگنائزنگ سکریٹری غفران رضوی نے کمشنر انٹر بورڈ سے فیس ادخال کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا ۔ جو انہوں نے نامنظور کردیا ۔ جس کے بعد ویلفیر پارٹی کے لیڈرس کی سرپرستی میں سارے طلباء نے اپنا رخ سکریٹریٹ کی جانب موڑ لیا تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا ۔ 11 مئی کو ویلفیر پارٹی کے وفد نے وزیر تعلیم و ڈپٹی چیف منسٹر جناب کڈیم سری ہری سے ملاقات کر کے ان کے دئیے گئے تیقن کی یاد دہانی کروائی ۔ لیکن ان سب کوششوں کے باوجود بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نہ سنی اور تاریخ میں توسیع سے انکار کردیا ۔ جس کی وجہ سے طلباء سخت ناراض ہوگئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT