Saturday , December 15 2018

آر ٹی سی ہڑتال کے اختتام سے مسافرین کو راحت

کیرا میری۔15مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے اختتام کے بعد یہاں کے لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ تفصیلات کے بموجب مستقر کیرا میری اور اسی منڈل کے کئی مواضعات کے ہزاروں لوگ روزآنہ عادل آباد ‘ آصف آباد ‘ کاغذنگر ‘ منچریال کے علاوہ اور بھی کئی مقامات کیلئے بذریعہ بس سفر کرتے ہیں لیکن گذشتہ سات یوم سے آر ٹی سی ملازمین کی

کیرا میری۔15مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے اختتام کے بعد یہاں کے لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ تفصیلات کے بموجب مستقر کیرا میری اور اسی منڈل کے کئی مواضعات کے ہزاروں لوگ روزآنہ عادل آباد ‘ آصف آباد ‘ کاغذنگر ‘ منچریال کے علاوہ اور بھی کئی مقامات کیلئے بذریعہ بس سفر کرتے ہیں لیکن گذشتہ سات یوم سے آر ٹی سی ملازمین کی ریاست گیر ہڑتال کی وجہ سے مسافروں کو کئی قسم کی دشواریاں درپیش ہورہی تھی ۔کیونکہ بس کے ذریعہ سفر کرنے والے مسافروں کو جیپ ‘ آٹو یا اور بھی دیگر خانگی موٹر گاڑیوں میں سفر کرنا محال ہوگیا تھا ۔ اس کے علاوہ خانگی موٹر مالکین موٹر گاڑی میں استطاعت سے زیادہ مسافروں کو بٹھانے کے علاوہ مسافروں سے کرایہ بھی زیادہ وصول کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT