Tuesday , December 11 2018

آر کرشنا راؤ،منقسم آندھرا پردیش کے پہلے چیف سکریٹری

حیدرآباد 24مئی (سیاست نیوز)سینئر آئی اے ایس عہدیدار مسٹر آئی وائی آر کرشنا راو آندھرا پردیش کے پہلے چیف سکریٹری ہوں گے۔ آندھرا کے متوقع چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے انکے نام کی سفارش کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکزی حکومت نے اس تجویز سے اتفاق کرلیا اور آئندہ چند دنوں میں تقرر سے متعلق احکام جاری کردیئے جائی

حیدرآباد 24مئی (سیاست نیوز)سینئر آئی اے ایس عہدیدار مسٹر آئی وائی آر کرشنا راو آندھرا پردیش کے پہلے چیف سکریٹری ہوں گے۔ آندھرا کے متوقع چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے انکے نام کی سفارش کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکزی حکومت نے اس تجویز سے اتفاق کرلیا اور آئندہ چند دنوں میں تقرر سے متعلق احکام جاری کردیئے جائیں گے ۔ 1979 بیاچ اے پی کیڈر سے تعلق رکھنے والے آئی وائی آر کرشنا راو فی الوقت چیف کمشنر لینڈ اڈمنسٹریشن ہیں۔ مسٹر کرشنا راو نے آج گورنر نرسمہن سے راج بھون میں ملاقات کی۔ 2 جون کو ریاست کی تقسیم کے ساتھ کرشنا راو آندھرا پردیش ریاست کے چیف سکریٹری کی ذمہ داری سنبھال لیں گے ۔ واضح رہے کہ کرشنا راو نے سابق میں محکمہ جات فینانس ،ریونیو ،انڈسٹریز ،زراعت میں اہم عہدوںپر خدمات انجام دی اور وہ تروملا تروپتی دیو استھانم کے ایکزیکٹیو آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کا تعلق متحدہ آندھرا کے سینئر عہدیداروں میںہوتا ہے اور کرن کمار ریڈی دور حکومت میں چیف سکریٹری کے عہدہ کیلئے ان کا نام زیر غور تھا تاہم کرن کمار ریڈی نے لمحہ آخر میں پی کے موہنتی کو اس عہدہ پر فائز کیا۔ کرشنا راو جو اسپیشل چیف سکریٹری رتبہ کے عہدیدار ہیں انہیں چیف کمشنر لینڈ اڈمنسٹریشن مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے نلگنڈہ اور کھمم کے ضلع کلکٹرس کی حیثیت سے خدمات انجام دی۔مسٹر کرشنا راو جو متحدہ آندھرا میں چیف سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہونے سے محروم ہوگئے تھے وہ نئی ریاست کے پہلے چیف سکریٹری ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT