Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / آر کے نگر اسمبلی حلقہ کیلئے کل پولنگ

آر کے نگر اسمبلی حلقہ کیلئے کل پولنگ

چینائی ۔ 19 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو میں آر کے نگر اسمبلی نشست کیلئے ضمنی چناؤ کی انتخابی مہم آج شام یہاں اختتام پذیر ہوئی اور 21 ڈسمبر کو پولنگ ہوگی ۔ یہ چناؤ 17 ماہ پرانی آل انڈیا اناڈی ایم کے حکومت کیلئے سخت آزمائش سمجھا جارہا ہے ۔ یہ نشست آنجہانی چیف منسٹر جیہ للیتا کے انتقال سے خالی ہوئی اور اس باوقار نشست کیلئے نہ صرف انا ڈی ایم کے کے مختلف گروپوں بلکہ ڈی ایم کے بھی دعویداری پیش کررہی ہے ۔ تمام پارٹیاں اس الیکشن میں اپنا اثر چھوڑنے بیتاب ہیں ۔ جمعرات کے ضمنی چناؤ ملک کے بعض دیگر اسمبلی حلقوں کیلئے ہورہے ہیں جن میں مغربی بنگال کی سبانگ نشست شامل ہے۔ برسراقتدار ترنمول کانگریس یہ نشست کانگریس سے چھیننا چاہتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT