Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / آزادی سے لے کر نریندر مودی تک کے تمام حکمران سرمایہ داروں کے آلہ کار

آزادی سے لے کر نریندر مودی تک کے تمام حکمران سرمایہ داروں کے آلہ کار

آئی ٹی یو سی میں تنظیم انصاف کا مجاہدین آزادی پر جلسہ ، سید عزیز پاشاہ کا خطاب

آئی ٹی یو سی میں تنظیم انصاف کا مجاہدین آزادی پر جلسہ ، سید عزیز پاشاہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) جنگ آزادی کی تاریخ میں مہاتماگاندھی کے علاوہ کئی ایک ایسے نام بھی شامل ہیں جن کو فراموش کرنے کی کوششیں کی گئی مگر سیکولر ذہن کے حامل سیاسی جماعتوں نے ایسے مجاہدین آزادی کے خدمات کو ہر وقت زندہ رکھا۔ آج یہاں اے آئی ٹی یوسی دفتر واقع حمایت نگر میں تنظیم انصاف تلنگانہ کی جانب سے شہید اشفاق اللہ خان‘ رام پرساد بسمل اور دیگر کی یاد میںمنعقدہ جلسہ عام سابق رکن پارلیمنٹ و کمیونسٹ قائد جناب سیدعز یز پاشاہ ان خیالات کا اظہار کیا ۔ جلسہ کی صدارت میراحمد علی صدر انصاف تلنگانہ نے کی جبکہ جنرل سکریٹری تنظیم منیر پٹیل‘ جناب ثناء اللہ خان کنونیر ایس سی ‘ ایس ٹی‘ بی سی ‘ مسلم فرنٹ‘ جناب عثمان بن محمد الہاجری صدر دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی‘ کے علاوہ انصا ف گریٹر حیدرآباد صدر سید کلیم اللہ عسکر‘ ورکنگ صدر شیخ شمس الدین‘ نائب صدر محمد خواجہ اور دیگر نے بھی مخاطب کیا۔جناب سیدعزیز پاشاہ نے مزید کہاکہ اگرفتاری کے بعد جیل میںمحروس اشفاق اللہ خان کومتعلقہ ڈی ایس پی نے اسلام اور مسلمان کے حوالے سے اپنا بیان بدلنے اور رام پرساد بسمل کومورد الزام ٹھرانے پر اشفاق اللہ خان کی رہائی کو یقینی بنانے کاوعدہ کیا مگر اشفاق اللہ خان نے ایسا کرنے کے بجائے حقیقت بیانی سے کام لیا اور رام پرسادبسمل کا مکمل ساتھ دیا ۔ جناب سیدعزیز پاشاہ نے کہاکہ مجاہدین جنگ آزادی نے ہروقت اپنے وطن عزیز کی آزادی کو ترجیح دی ۔ اشفاق اللہ خان اور رام پرساد بسمل کی حب الوطنی سے متاثر ہوکر ترکی کے ایک شاہراہ کو رام پرسا دبسمل کے نام سے موسوم کیا۔انہوں نے کہاکہ مجاہدین آزادی کے تمام قربانیوںکو مفاد پرست سیاست دانوں نے فراموش کردیا۔ انہوں نے آزادی سے لیکر نریندر مودی حکومت تک کے تمام حکمرانوں کوسر مایہ داروں کا آلہ کارقراردیتے ہوئے کہاکہ ایک سوکروڑ لوگ اس ملک میںکسی ناکسی وجہہ سے پریشان حال زندگی گذار رہے ہیں ۔ جناب سیدعزیزپاشاہ نے بہادر شاہ ظفر‘ نواب حیدرعلی ‘ اور شہید ٹیپو سلطان کی جنگ آزادی کی جدوجہد کو بھی ناقابلِ فراموش قراردیا۔

TOPPOPULARRECENT