Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / آزادی کے بعد سے ہند ۔ باک مذاکرات ناکام ہم بات چیت کے مخالف نہیں ۔ سید علی شاہ گیلانی کا بیان

آزادی کے بعد سے ہند ۔ باک مذاکرات ناکام ہم بات چیت کے مخالف نہیں ۔ سید علی شاہ گیلانی کا بیان

سرینگر 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کٹر پسند حریت کانفرنس کے صدر نشین سید علی شاہ گیلانی نے آج کہا کہ حالانکہ وہ ہند ۔ پاک بات چیت کے مخالف نہیں ہیں لیکن کسی کو یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہئے کہ 1947 کے بعد سے دونوں ملکوں کے مابین بات چیت کے 150 دور منعقد ہوچکے ہیں لیکن دونوں ملکوں کے تعلقات میں کوئی ڈرامائی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ گیلانی نے دونوں ملکوں کے معتمدین خارجہ کی کل بنکاک میں ہوئی بات چیت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہتر یہ ہوگا کہ ہم پہلے گذشتہ چھ دہوں میں بات چیت کے ناکام ہوجانے کی وجوہات پر غور کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ان وجوہات کا سدباب کرنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ گیلانی نے کہا کہ جب تک ہندوستان اور پاکستان مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اقدامات نہیں کرتے اس وقت تک ہم کو مستقبل میں مذاکرات سے کسی کامیابی کی امید نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کوئی قابل لحاظ تبدیلی آسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT