Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آزادی کے شہداء کو خراج، مجاہدین آزادی کو تہنیت،محمد محمود علی کا خطاب

آزادی کے شہداء کو خراج، مجاہدین آزادی کو تہنیت،محمد محمود علی کا خطاب

حیدرآباد۔15اگست(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ ہمارے آبا واجداد نے ایک صدی تک مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے اپنی قیمتی زندگیوں کو قربان کیا صرف اس لئے تاکہ ہندوستان میںمستقبل کی نسلیں انگریزوں کی غلامی سے آزاد رہیں۔ انہوں نے آزادی کی جدوجہد میںاپنی قیمتی زندگیوں کو قربان کرنے والے شہیدوں کو اس موقع پر خراج پیش کیااور کہاکہ ہماری آزادی ان شہیدوں کی مرہون منت ہے۔جناب محمد محمودعلی سائبرآباد کمشنریٹ واقع گچی باؤلی میں منعقدہ جشن آزادی تقریب میں مخاطب تھے۔ انہوں نے ملک میں امن و امان و بھائی چارگی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ آزادی کی جدو جہد میں ملک کے تمام عوام نے بلا لحاظ مذہب وملت مشترکہ طور پر حصہ لیا ۔ جناب محمد محمودعلی نے دوران خطاب علیحدہ تلنگانہ جدوجہد کو بھی یاد کیا اور کہاکہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے ملک کی آزادی کی جدوجہد سے متاثر ہو کر تحریک آزادی کے اقدار پر تلنگانہ کیلئے جدوجہد کی اور مسلسل 14 برس کی قربانیوں کے بعد تلنگانہ حاصل کیا ۔
اس موقع پر تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں شریک مجاہدین آزادی کو تہنیت پیش کی ۔ تقریب میںرکن پارلیمنٹ چیوڑلہ کونڈاویشویشوار ریڈی ‘ ضلع کلکٹر رنگا ریڈی رگھونندن راؤ پولیں کمشنر سائبرآباد سندیپ شنڈالیہ اور دیگر موجود تھے۔

 

TOPPOPULARRECENT