Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آزادی کے 68 سال بعد بھی کئی طبقے غلامی کی زنجیروں میں بند

آزادی کے 68 سال بعد بھی کئی طبقے غلامی کی زنجیروں میں بند

مولانا ولی رحمن ، مولانا سجاد نعمانی ، ظہیر الدین علی خاں ، ومن شرم و دیگر کا خطاب
شمس آباد ۔ 25 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع پالماکول میں بام سیف کی جانب سے منعقد 32 ویں نیشنل کانفرنس کا مولانا ولی رحمن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ جنرل سکریٹری نے افتتاح کیا ۔ پانچ روزہ پروگرام کے افتتاح کے بعد مولانا ولی رحمن نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ آزادی کے 68 سال بعد بھی کئی طبقے غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ چند مخصوص طبقے دیگر طبقوں پر حکومت کرتے ہوئے غلاموں کی طرح سلوک کررہے ہیں ۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے مترادف ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔ ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی و اقلیتوں کو آپس میں اتحاد کے ساتھ رہتے ہوئے ملک میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ بعض افراد ان طبقوں کو آپس میں بانٹ کر ان کے اتحاد کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ہمیں اس اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی مضبوط اتحاد کی مثال قائم کرنی چاہئے ۔ رمن شرم بھارت مکتی مورچہ صدر نے کہا کہ ہمیں انگریزوں سے آزادی تو مل گئی لیکن ایک مخصوص طبقہ ( برہمن ) سماج مبینہ طور پر آج پورے ملک میں حکومت کرتے ہوئے ہمارے اتحاد میں نا اتفاقی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہیش بھگوت ، ارون جیٹلی کا تعلق ہے جو آج ملک پر حکومت کررہا ہے جو ہمارے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، مولانا سجاد نعمانی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ایگزیکٹیو ممبر ، کرشن دیشمکھ ، کویتا سنگھ آئی اے ایس دہلی ، بیانی سدھاکر ، کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ پانچ روزہ کانفرنس میں کئی مسائل پر بات کی جائے گی ۔ اور ملک بھر کے مختلف قائدین شرکت کرتے ہوئے خطاب کریں گے ۔ پالماکول میں کانفرنس گاہ میں ہی ہر ریاست کی عوام کے لیے قیام و طعام کا انتظام کیا گیا اور اس کے علاوہ کئی بک اسٹالس بھی قائم کئے گئے اور ہر ریاست سے ایک ایک اسٹال قائم کی گئی جہاں وہ اپنی اپنی خصوصیات پیش کررہے ہیں ۔ کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔۔
انجمن ترقی پسند مصنفین آندھرا پردیش کی جنرل باڈی میٹنگ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ دسمبر : ( راست ) : انجمن ترقی پسند مصنفین ، آندھرا پردیش کی جنرل باڈی میٹنگ 27 دسمبر کو 11 بجے دن روم 313 ، امرتا اسٹیٹ بالائی منزل المنڈ ہاوز مقرر ہے ۔ انجمن کے پرانے اراکین اور انجمن میں شمولیت کے خواہش مند ادیب و شاعر اور ادب نواز دوستوں سے بہ پابندی شرکت کی درخواست ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT