Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / آزاد رکن اسمبلی جموں و کشمیر شیخ عبدالرشید گرفتار

آزاد رکن اسمبلی جموں و کشمیر شیخ عبدالرشید گرفتار

سرینگر ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آزاد رکن اسمبلی شیخ عبدالرشید کو آج ان کے کئی حامیوں کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا جبکہ وہ سیول سکریٹریٹ کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ وہ گذشتہ ہفتہ 12 سرکاری ملازمین کی برطرفی کے خلاف بطور احتجاج یہ مظاہرہ کرنے والے تھے۔ عبدالرشید اور ان کے حامی جہانگیر چوک میں آج صبح جمع ہوئے اور وہاں سے جلوس کی شکل میں سکریٹریٹ کی طرف بڑھے۔ تاہم انہیں پولیس نے روک دیا وار آزاد رکن اسمبلی عبدالرشید کے 12 حامیوں کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ 20 اکٹوبر ریاستی حکومت نے 12 ملازمین کو قوم دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہنے کی بنا پر ملازمت سے برطرف کردیا تھا۔ عبدالرشید نے حکومت کی کارروائی کی مذمت کی۔

TOPPOPULARRECENT