Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / آزاد رکن اسمبلی جموں و کشمیر گرفتار

آزاد رکن اسمبلی جموں و کشمیر گرفتار

سرینگر ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آزاد رکن اسمبلی جو ضلع کپواڑہ کی نمائندگی کرتے ہیں، شیخ عبدالرشید کو آج ان کے حامیوں کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا جبکہ وہ جلوس کی شکل میں چیف منسٹر محبوبہ مفتی کی قیامگاہ کی طرف جارہے تھے تاکہ ہند واڑہ میں ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کیا جاسکے۔ رشید اور ان کے حامی عوامی اتحاد پارٹی کے ارکان شیرکشمیر کرکٹ اسٹیڈیم کے پاس جمع ہوئے تھے اور انہوں نے چیف منسٹر کی قیامگاہ تک جلوس کی شکل میں جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ پولیس متحرک ہوگئی اور ان میں سے کئی افراد بشمول رشید کو گرفتار کرلیا جو چیف منسٹر کی قیامگاہ کو جانے والی سڑک تک پہنچ گئے تھے۔ ہندواڑہ قصبہ میں کرفیو جیسی تحدیدات عائد ہے۔

فسادی ہجوم کا ہر شخص مساوی خاطی
گجرات ہائیکورٹ کا تبصرہ
احمدآباد ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے اپنے ایک فیصلہ میں کہا کہ فسادی ہجوم میں شامل ہر شخص ارتکاب جرم کا مساوی طور پر ذمہ دار ہے۔ عدالت نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات کیلئے انتہائی احتیاط سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ جسٹس کے ایس جھاویری اور جسٹس ایس وی شاہ نے کہا کہ 11 فبروری کو ہائیکورٹ نے جو حکم جاری کیا ہے، اس میں یہ بات درج ہے۔ یہ حکم اب عدالت کی ویب سائیٹ پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ فسادی ہجوم میں شامل ہر شخص کا مقصد فساد برپا کرنا اور جرائم کا ارتکاب ہوتا ہے۔ چنانچہ ان میں سے ہر ایک ارتکاب جرم کا مساوی طور پر خاطی قرار دیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT