Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / آزاد کردستان کیلئے آج ریفرنڈم عالمی دباؤ مسترد

آزاد کردستان کیلئے آج ریفرنڈم عالمی دباؤ مسترد

قلق (عراق) ۔ /24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے کردو ںنے آزادی کی تائید میں پیر کو ریفرنڈم کی تیاری کرلی ہے ۔ حالانکہ عراق کے بشمول سعودی عرب ، یو اے ای ، ترکی اور دیگرکئی ممالک نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے ۔ عراق کے شمالی کرد علاقے قلق میں جگہ جگہ سائن بورڈس لگائے گئے ہیں جن میں کہا گیا کہ ’’آزادی دی نہیں جاتی بلکہ چھینی جاتی ہے ‘‘ ۔ ایک اور پوسٹر پر یہ لکھا ہے کہ’’شہیدوں کی قربانی کی خاطر کردستان کی آزادی کیلئے ہاں کہیں ‘‘ ۔ امریکہ اور اقوام متحدہ نے بھی ریفرنڈز کی مذمت کی ہے ۔ ترکی کو خود اپنے ملک میں کرد بغاوت کا سامنا ہے اور اس نے آزاد کرد ریاست کے قیام کو روکنے فوجی طاقت کے استعمال کی دھمکی دی ہے ۔ بغداد نے بھی خبردار کیا ہے کہ رائے دہی کے نتیجہ میں کسی بھی طرح کے تشدد کا فوجی جواب دیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ترکی ، ایران ، شام اور عراق میں کرد آبادی اقلیت میں پائی جاتی ہے ۔کرد علاقہ کے صدر مسعود برزانی نے کہا کہ استصواب عامہ ملتوی کرتے ہوئے بغداد کے ساتھ بات چیت کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے لیکن ہم اسے قبول نہیں کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT