Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / آزاد کی زیرقیادت کانگریس ٹیم کا دورہ ٔپونچھ

آزاد کی زیرقیادت کانگریس ٹیم کا دورہ ٔپونچھ

جموں ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کی قیادت میں اعلیٰ سطح کی کانگریسی ٹیم نے آج سیلاب زدہ اضلاع پونچھ اور راجوری کا دورہ کیا اور متاثرہ عوام کو بھرپور مدد کا یقین دلایا۔ جموں و کشمیر کے ڈپٹی چیف منسٹر پارا چند، سابق مرکزی وزراء امبیکاسونی، سیف الدین سوز اور دیگر پر مشتمل اس ٹیم نے حویلی اور سورن کورٹ تحصیلوں کے

جموں ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کی قیادت میں اعلیٰ سطح کی کانگریسی ٹیم نے آج سیلاب زدہ اضلاع پونچھ اور راجوری کا دورہ کیا اور متاثرہ عوام کو بھرپور مدد کا یقین دلایا۔ جموں و کشمیر کے ڈپٹی چیف منسٹر پارا چند، سابق مرکزی وزراء امبیکاسونی، سیف الدین سوز اور دیگر پر مشتمل اس ٹیم نے حویلی اور سورن کورٹ تحصیلوں کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور دریائے پونچھ کے پاس فضائی سروے بھی کیا۔ یہ ٹیم سیلاب سے متاثرہ شیرکشمیر بیرج اور پڑوسی علاقوں شنکر نگر وغیرہ بھی گئی جہاں انہوں نے سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لیا۔

مشتبہ انڈین مجاہدین کارندہ کا 20روزہ پولیس ریمانڈ
نئی دہلی 16 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) مشتبہ سرکردہ انڈین مجاہدین کارندہ اعجاز شیخ جسے ممنوعہ تنظیم کے ارکان کی جانب سے یہاں غیرقانونی اسلحہ کی فیکٹری قائم کرنے سے متعلق کیس کے سلسلہ میں حراست میں لیا گیا، اُسے آج دہلی کی ایک عدالت نے 20 روز کیلئے پولیس کی تحویل میں بھیج دیا۔ شیخ کو اُس کا پولیس ریمانڈ ختم ہوجانے کے بعد ایڈیشنل سیشنس جج ریتیش سنگھ کے روبرو پیش کیا گیا اور دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے اِس کیس میں جاری تحقیقات کے مدنظر اُس کی مزید 20 روز کیلئے ریمانڈ چاہی۔ عدالت نے پولیس کی درخواست قبول کرتے ہوئے ملزم کو ریمانڈ میں بھیج دیا۔

TOPPOPULARRECENT