Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / آزاد ہندوستانی ادارے جمہوریت کی کامیابی کے ثبوت

آزاد ہندوستانی ادارے جمہوریت کی کامیابی کے ثبوت

ماسکو۔10 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان مکمل طور پر آزاد ‘ دستوری اور جمہوری ملک ہے جس کے تمام سرکاری محکمے آزاد ہیں ۔ اس سے ہندوستان میں پارلیمانی جمہوریت کی کامیابی کا ثبوت ملتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان کا پارلیمانی نظام کامیاب ہے ۔ جس پر ہمیں فخر ہے اور ہم اس کا جشن مناتے ہیں ۔ صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی دانشوروں کے اجتماع سے خطاب

ماسکو۔10 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان مکمل طور پر آزاد ‘ دستوری اور جمہوری ملک ہے جس کے تمام سرکاری محکمے آزاد ہیں ۔ اس سے ہندوستان میں پارلیمانی جمہوریت کی کامیابی کا ثبوت ملتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان کا پارلیمانی نظام کامیاب ہے ۔ جس پر ہمیں فخر ہے اور ہم اس کا جشن مناتے ہیں ۔ صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی دانشوروں کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کا عدلیہ مکمل طور پر آزاد ہے ۔ الیکشن کمیشن مکمل طور پر خودمختار ہے اور کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کو بھی دستور میں مکمل خود مختاری دی گئی ہے ۔ اسی طرح سے انفارمیشنس کمشنرس بھی کسی دباؤ کے تحت نہیںہوتے ۔ صدر جمہوریہ روس کے پانچ روزہ دورہ پر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمشنرس آسمان سے نہیں اترے ہیں بلکہ سیول ملازمین ہیں لیکن الیکشن کمشنر کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد انہیں پوری آزادی حاصل ہوجاتی ہے ۔ جب ہمارے وزیراعظم نے اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کئے تو انہیں بھی ایک جونیئر آفیسر کے سامنے کھڑے رہنا پڑا تاکہ دستور سے اپنی وفاداری کا عہد کریں ۔ یہ اختیارات ہماری جمہوریت کی وجہ سے ہے ۔

قبل ازیں ماہرین ہندوستانی اُمور اور ماہرین تعلیمات کے ایک گروپ نے صدرجمہوریہ سے ہندوستان کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہی تھیں اور ان سے ہندوستان کی زبانوں کے بارے میں دریافت کیا تھا جس پر صدر جمہوریہ کو یہ غیر معمولی تبصرہ کرنا پڑا ۔ تاہم اُن کا یہ تبصرہ انتہائی تحریک دینے والا ثابت ہوا ۔ پرنب مکرجی نے کہاکہ حالانکہ آپ روس میں مقیم ہیں ‘ آپ کا کام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ ہندوستان اور اُس کی تاریخ ‘ ثقافت ‘ تہذیبی ورثاء ‘ ثقافتی ورثاء ‘ سیاست اور فنون لطیفہ سے واقف ہوجائیں ۔ اس کے بعد ہی آپ ہندوستان کو سمجھ سکتے ہیں اور اس کے بارے میں مخلصانہ مطالعہ کرسکتے ہیں ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی کونسل برائے تہذیبی تعلقات ایک نامور نظریہ ساز کو جاریہ سال سے ایوارڈ عطا کرے گی ‘اس کا فیصلہ کیا جاچکا ہے ۔ صدر جمہوریہ ہند کے دورہ روس سے امکان ہے کہ ہندوستان اور روس کے خصوصی تعلقات میں مزید گہرائی اور استحکام پیدا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT