Wednesday , December 19 2018

آسارام کیس : مہلوک گواہ کی فیملی کو سیکوریٹی

مظفر نگر۔/20جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت اترپردیش نے آسارام عصمت ریزی کیس کے اہم گواہ اکھیل گپتا کے خاندان کو فراہم سیکوریٹی اکاؤنٹ کی تفصیلات طلب کی ہے جبکہ گپتا کو 11جنوری کے دن گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ اسٹیشن ہاوز آفیسر نیومنڈی پولیس اسٹیشن مسٹر ارون کمار نے بتایا کہ مہلوک اکھیل گپتا کے افراد خاندان کو فراہم سیکوریٹی کی تفصیلات اعلیٰ حکام کو واقف کروایا گیا ہے۔ گجرات پولیس نے گپتا خاندان سے ربط قائم کرکے یو پی پولیس کی جانب سے فراہم سیکوریٹی کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ قبل ازیں پولیس ٹیم نے 16جنوری کو گاندھی نگر کی عدالت میں دیئے گئے اکھیل گپتا کے بیان کی ایک کاپی حاصل کرلی جبکہ 35سالہ گپتا نے یہ بیان دیا تھا کہ جودھپور کے آشرم میں آشارام نے ایک 16سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی تھی جس کے بعد اسے 11جنوری کو نامعلوم حملہ آوروں نے نیو منڈی پولیس اسٹیشن کے حدود میں جھانسی روڈ پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT