Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / آسارام کی درخواست ضمانت چھٹویں مرتبہ مسترد

آسارام کی درخواست ضمانت چھٹویں مرتبہ مسترد

جودھپور ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : خود ساختہ سادھو آسارام باپو کی درخواست ضمانت پھر ایکبار مسترد کردی گئی ہے جو کہ عصمت ریزی کیس میں ان دنوں جیل میں مقید ہے ۔ عدالت نے چھٹویں مرتبہ 74 سالہ آسارام کی درخواست ضمانت مسترد کی ہے ۔ انہیں ایک 16 سالہ طالبہ پر جنسی حملہ کے الزام میں اگست 2013 کو جیل بھیج دیا گیا تھا ۔ قانونی نظائر کو پیش کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کے وکیل پی سی سولنکی نے کہا کہ آسارام کی پیرانہ سالی اور ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر جیسے دلائل قابل سماعت نہیں ہوسکتے جب کہ عدالت میں آسارام کی نمائندگی بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کررہے ہیں ۔ انہوں نے پیر کے دن درخواست ضمانت کو عدالت سے رجوع کیا تھا اور دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے آج تک کے لیے احکامات محفوظ کئے تھے ۔ اگرچیکہ آسارام اس موقع پر موجود نہیں تھے لیکن ان کے حامیوں کی کثیر تعداد دیکھی گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT