Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / آسام:طلبہ یونین کے دفتر پر حملے کے الزام میں 9 افراد گرفتار، علاقے میں کشیدگی

آسام:طلبہ یونین کے دفتر پر حملے کے الزام میں 9 افراد گرفتار، علاقے میں کشیدگی

گوہاٹی۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسام میں آل آسام اسٹوڈنٹ یونین ( اے اے ایس یو) کے دفتر پر حملہ کرکے نقصان پہنچا نے کے الزام میں 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ شمالی ضلع دھامجی کے سلاپتھر میں طلبہ یونین کے دفتر پر حملے اور اس سلسلے میں 9 افراد کو گرفتار کرنے کے بعد سے ہی علاقے میں کشیدگی کا ماحول بنا ہوا ہے ۔ صورت حال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے فوج سمیت پولس دستے کو تعینات کیا گیا ہے ۔ کارکنوں نے آج صبح اس معاملے میں مظاہرہ کیا جس سے حالات مزید کشیدہ ہو گئے ۔  دریں اثناء، پولیس نے دفتر میں تخریب کاری میں ملوث ہونے کے الزام میں نو افراد کو گرفتار کیا ہے اور ریلی کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ وزیر اعلی سروانند سونووال نے بھی اس سلسلے میں تحقیقات کا حکم د یا ہے ۔ کل ایک بنگالی تنظیم نے سلاپتھر میں بنگلہ دیش کے بنگالی ہندؤں کو شہریت دیے جانے سے متعلق ریلی منعقد کی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT