آسام میں اسلحہ کا ذخیرہ برآمد

گوہاٹی ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : زیرین آسام کے ضلع چیرانگ میں آج فوجی دستوں نے مانا ویزرو فاریسٹ میں اسلحہ و گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کرلیا ہے جسے دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے کہ کسی جنگ کی تیاری کی جارہی ہے ۔ فوج نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ ریڈہارسن ڈیویژن کے دستوں نے 6 کلوزنی ترقی یافتہ دھماکو آلہ (IED) اور این ڈی ایف بی ( ایس ) کی جانب سے جبراً رقومات کی وصولی سے متعلق دستاویزات اور بعض اہم کارکنوں اور ممنوعہ تنظیم کے حامیوں کی تفصیلات ایک دفینہ سے کھود کر نکالا ۔ جس کے باعث ضلع چیرانگ میں این ڈی ایف بی ( ایس ) کی سرگرمیوں کو شدید دھکا پہنچا ہے کیوں کہ ان دستاویزات کی بناء عسکریت پسند کے مستقبل کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT