آسام میں جہادیوں اور کل ہند متحدہ جمہوری محاذ کے گٹھ جوڑ کا بی جے پی کا الزام

گوہاٹی۔ 29 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج مطالبہ کیا کہ آسام کے کل ہند متحدہ جمہوری محاذ (اے آئی یو ڈی ایف) کے بنگلہ دیشی جہادی عناصر سے روابط کے بارے میں تحقیقات کی جائیں۔ بی جے پی کے سینئر قائد بجوئے چکربورتی ایم پی نے مطالبہ کیا کہ قومی ٹی وی چیانلس میں سے ایک پر خبر دی گئی ہے کہ آئی بی کو اے آئی یو ڈی ایف اور جہادیوں کے ربط کا پت

گوہاٹی۔ 29 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج مطالبہ کیا کہ آسام کے کل ہند متحدہ جمہوری محاذ (اے آئی یو ڈی ایف) کے بنگلہ دیشی جہادی عناصر سے روابط کے بارے میں تحقیقات کی جائیں۔ بی جے پی کے سینئر قائد بجوئے چکربورتی ایم پی نے مطالبہ کیا کہ قومی ٹی وی چیانلس میں سے ایک پر خبر دی گئی ہے کہ آئی بی کو اے آئی یو ڈی ایف اور جہادیوں کے ربط کا پتہ چلا ہے۔ یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ محاذ آسام سے تربیت کے لئے نوجوانوں کو بنگلہ دیش روانہ کررہا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں آسام ریاستی جمعیتہ العلمائے ہند کے صدر بدرالدین اجمل نے جو اے آئی یو ڈی ایف کے بھی صدر ہیں ، ایسا کچھ کیا ہوگا تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ان کا شخصی خیال ہے۔

TOPPOPULARRECENT