آسام میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائیوں میں شدت

نئی دہلی۔/26ڈسمبر،( سیاست ڈاٹ کام ) آسام میں این ڈی ایف بی انتہا پسندوں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں شدت لاتے ہوئے فوج نے آج زبردست تلاشی مہم شروع کی۔ اس انتہا پسند گروپ نے آسام میں قبائیلیوں پر ہلاکت خیز حملے کئے تھے جس سے زائد از 70افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ نے کہا کہ آسام میں ہمارا آپریشن جاری ہے اور یہ غ

نئی دہلی۔/26ڈسمبر،( سیاست ڈاٹ کام ) آسام میں این ڈی ایف بی انتہا پسندوں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں شدت لاتے ہوئے فوج نے آج زبردست تلاشی مہم شروع کی۔ اس انتہا پسند گروپ نے آسام میں قبائیلیوں پر ہلاکت خیز حملے کئے تھے جس سے زائد از 70افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ نے کہا کہ آسام میں ہمارا آپریشن جاری ہے اور یہ غیر معینہ مدت تک برقرار رہے گا۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا صفایا کرنے تک فوجی کارروائی کی جائے گی۔ وزیر داخلہ کل شام ہی آسام کے دورہ سے دہلی واپس ہوئے ہیں۔ اس ملاقات کے دوران آسام کی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فوج کے 66 کالموں کو آسام میں تعینات کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT