آسام میں رات کا کرفیو برقرار

گولاگھاٹ( آسام ) ۔/14اگسٹ،( سیاست ڈاٹ کام ) گولا گھاٹ ڈسٹرکٹ کے گڑبڑ زدہ اور یم گھاٹ علاقہ میں رات کا کرفیو برقرار رکھا گیا ہے جو آسام۔ ناگالینڈ سرحد کے قریب واقع ہے پڑوسی ریاست کے کچھ شرپسندوں کے ذریعہ ایک نوجوان کے قتل، لوٹ مار و آتشزدگی کے واقعہ کے بعد کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے جو شام 6بجے تا صبح 6بجے کے درمیان ہوگا۔ حکومت آسا

گولاگھاٹ( آسام ) ۔/14اگسٹ،( سیاست ڈاٹ کام ) گولا گھاٹ ڈسٹرکٹ کے گڑبڑ زدہ اور یم گھاٹ علاقہ میں رات کا کرفیو برقرار رکھا گیا ہے جو آسام۔ ناگالینڈ سرحد کے قریب واقع ہے پڑوسی ریاست کے کچھ شرپسندوں کے ذریعہ ایک نوجوان کے قتل، لوٹ مار و آتشزدگی کے واقعہ کے بعد کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے جو شام 6بجے تا صبح 6بجے کے درمیان ہوگا۔ حکومت آسام کے ڈائرکٹوریٹ آف انفارمیشن و پبلک ریلیشنز کے ترجمان نے یہ بات بتائی جبکہ آج کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔ یاد رہے کہ ناگالینڈ کے شرپسندوں کے ذریعہ کم و بیش 100مکانات چھوڑ کر انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ فی الحال صورتحال کا قریبی جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی سکریٹری ( داخلہ و سیاسی) ایٹوا منڈا بھی وہاں قیام کئے ہوئے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے مقتول نوجوان کے ارکان خاندان کو 5لاکھ روپئے اور جن لوگوں کے مکانات جلادیئے گئے ہیں ان کو فی خاندان 50ہزار روپئے کی عبوری امداد دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT