Tuesday , November 13 2018
Home / ہندوستان / آسام میں سیلاب کی تازہ لہر، 1.39 لاکھ افراد متاثر

آسام میں سیلاب کی تازہ لہر، 1.39 لاکھ افراد متاثر

گوہاٹی ، 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسام کے کم از کم چھ اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں کیونکہ اروناچل پردیش میں لگاتار بارشوں نے ہفتہ کو برہم پتر اور اس کی ذیلی دریاؤں کی سطح آب میں اضافہ کردیا ہے جس سے ایک لاکھ 39 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس آفت سماوی نے لکھیم پور، بارپیٹا ، دبروگڑھ و دیگر اضلاع کے ساتھ 12 سرکلس اور 337 دیہات کو زد میں لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT