Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسام میں سیلاب کی صورتحال میں بہتری ‘ برہمپترا کی سطح میں کمی

آسام میں سیلاب کی صورتحال میں بہتری ‘ برہمپترا کی سطح میں کمی

گوہاٹی 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام میں سیلاب کی صورتحال میں بہتری کے آثار پیدا ہوگئے ہیں ۔ سیلاب کے پانی کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ برہم پترا ندی اور اس کی ذیلی ندیوں میں بھی پانی کی سطح کم ہوئی ہے ۔ ریاست کے 10 اضلاع میں تاہم 1.27 لاکھ افراد ہنوز سیلاب سے متاثر ہیں۔ آسام ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی تعداد میں کمی کو دیکھتے ہوئے ریلیف کیمپس کی تعداد میں بھی کمی کردی گئی ہے ۔ اب صرف 44 ریلیف کیمپس ہیں جن میں 14,398 افراد مقیم ہیں۔ جن اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریاں ہوئی ہیں ان میں جورہاٹ ‘ گولاگھاٹ ‘ بونگائی گاؤں ‘ دھیماجی ‘ بارپیٹا ‘ دھوبری ‘ موری گاوں ‘ کوکرا جھار ‘ گول پارا اور چیرانگ شامل ہیں جہاں 175 گاوں اور 4.75 لاکھ ہیکٹر اراضیات متاثر ہوئی ہیں۔ کل تک دس اضلاع میں تین لاکھ افراد سیلاب سے متاثر تھے ۔ جاریہ سیلاب میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 34 بتائی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT