Saturday , September 22 2018
Home / Top Stories / آسام میں عسکریت پسندوں کا حملہ، 40 افراد ہلاک، مرکز کو تشویش

آسام میں عسکریت پسندوں کا حملہ، 40 افراد ہلاک، مرکز کو تشویش

گوہاٹی ۔ 23 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسام کے اضلاع سونت پور اور کوکرا جھار میں آج مشتبہ بوڈو عسکریت پسندوں نے کم از کم 40 افراد کو ہلاک کردیا، پولیس نے یہ بات کہی۔ اطلاعات کے مطابق کوکرا جھار میں 16 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سونت پور میں عسکریت پسندوں کے پانچ علحدہ حملوں میں 24 لوگوں کی جان گئی۔ یہ مہلوکین بتایا جاتا ہے کہ تمام قبائلی برادریوں

گوہاٹی ۔ 23 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسام کے اضلاع سونت پور اور کوکرا جھار میں آج مشتبہ بوڈو عسکریت پسندوں نے کم از کم 40 افراد کو ہلاک کردیا، پولیس نے یہ بات کہی۔ اطلاعات کے مطابق کوکرا جھار میں 16 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سونت پور میں عسکریت پسندوں کے پانچ علحدہ حملوں میں 24 لوگوں کی جان گئی۔ یہ مہلوکین بتایا جاتا ہے کہ تمام قبائلی برادریوں سے تعلق رکھتے تھے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس (لاء اینڈ آرڈر) ایس این سنگھ نے کہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ (این ڈی ایف بی گروپ کے عسکریت پسندوں نے جو امن بات چیت کے مخالف ہیں، کوکرا جھار میں موضع سرل پاڑہ

اور سونت پور کے موضع سانتی پور میں حملے کئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عسکریت پسندوں نے سیکوریٹی فورسس کی جانب سے آپریشن میں شدت کے جواب کے طورپر دیہاتوں پر ہلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ساری ریاست میں سخت چوکسی اختیار کرلی گئی ہے اور زیریں آسام میں ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان بین الاقوامی سرحد کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔ انسداد شورش پسندی آپریشنس بوڈو لینڈٹیریٹوریل ایریا ڈسٹرکٹ میں شروع کردیئے گئے ہیں جو کوکرا جھار ، بکسا، اودل گوری اور چیرانگ کے 4 ا ضلاع پر مشتمل ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اس حملے کی مذمت کی ۔ وزیراعظم نے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ سونت پورو کوکرا جھار میں بے قصور لوگوں کی ہلاکت بزدلانہ حرکت ہے۔ ہماری فکرمندی و دعائیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔
وزیر داخلہ راج ناتھ نے بھی ٹوئیٹ کیا کہ وہ این ڈی ایف بی عسکریت پسندوں کی جانب سے آسام میں قبائلیوں کی ہلاکت کی پر زور مذمت کرتے ہیں

TOPPOPULARRECENT