آسام میں عسکریت پسندوں کی گرفتاری

گوہاٹی /27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بڑی جارحانہ کارروائی میں آسام کے ضلع کوکرا جھار میں آرمی نے عسکری تنظیموں کو شدید جھٹکا دیا، جب 6 این ڈی ایف بی (سونگھی جیت)، ایک الفا (آزاد) اور چار مسلم ٹائیگر فورس آف آسام کے شورش پسندوں کو پکڑلیا گیا۔ ڈیفنس کے پی آر او سنیت نیوٹن نے کہا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق آرمی اور پولیس نے مل کر آپریشن چلایا اور

گوہاٹی /27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بڑی جارحانہ کارروائی میں آسام کے ضلع کوکرا جھار میں آرمی نے عسکری تنظیموں کو شدید جھٹکا دیا، جب 6 این ڈی ایف بی (سونگھی جیت)، ایک الفا (آزاد) اور چار مسلم ٹائیگر فورس آف آسام کے شورش پسندوں کو پکڑلیا گیا۔ ڈیفنس کے پی آر او سنیت نیوٹن نے کہا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق آرمی اور پولیس نے مل کر آپریشن چلایا اور تین این ڈی ایف بی (ایس) ارکان کو 25 مارچ کو جھرہاری سے گرفتار کرلیا اور ان کی شناخت بدوسہ موشاہاری، دوندے باسو متاری اور دولاہارو نرزاری کی حیثیت سے کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ محروسین کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول، دو دیسی ساختہ رائفل اور ایک دستی بم ضبط کئے گئے۔ اسی طرح دوسرے اور تیسرے آپریشن میں بھی آرمی، پولیس اور بی ایس ایف نے مل کر شورش پسندوں کو حراست میں لیا اور ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کئے۔

TOPPOPULARRECENT