Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / آسام و مہاراشٹرا میں قیادت میں تبدیلی کا مسئلہ

آسام و مہاراشٹرا میں قیادت میں تبدیلی کا مسئلہ

کسی بھی فیصلے میں جلد بازی سے کانگریس پارٹی کا گریز

کسی بھی فیصلے میں جلد بازی سے کانگریس پارٹی کا گریز
نئی دہلی 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس قیادت ایسا لگتا ہے کہ مہاراشٹرا میں قیادت میں تبدیلی کے تعلق سے جلد بازی میں نہیں ہے جبکہ کل ہند کانگریس مبصر ملکارجن کھرگے نے آج آسام میں پارٹی قائدین سے کہا کہ وہ متحد ہوکر کام کریں جبکہ وہاں چیف منسٹر ترون گوگوئی کو مخالفتوں کا سامنا ہے ۔ پارٹی پہلے ہی چیف منسٹر ہریانہ بھوپیندر ہوڈا کی تبدیلی کا امکان مسترد کرچکی ہے ۔ کانگریس ترجمان شوبھا اوزا نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران ان تمام امور پر صرف اتنا کہا کہ تمام تفصیلات پر غور کیا جا رہا ہے ۔ ایک اور پارٹی لیڈڑ نے کہا کہ آسام میں اسمبلی انتخابات کیلئے کافی وقت ہے اس لئے اگر وہاں تبدیلی کی گئی تو کوئی فرق نہیں پڑے گا جبکہ مہاراشٹرا اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے صرف چند ماہ باقی ہیں۔ ایک اور لیڈر کا کہنا ہے کہ مہاراشٹرا کو مبصر کی روانگی کے تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ پارٹی مبصر کھرگے آسام میں پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اور اسمبلی سے علیحدہ ملاقاتیں کر رہے ہیں اور انہیں متحد رہنے کی تلقین کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT