Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / آسام کی 61 اور مغربی بنگال کی 31 اسمبلی نشستوں کیلئے آج رائے دہی

آسام کی 61 اور مغربی بنگال کی 31 اسمبلی نشستوں کیلئے آج رائے دہی

GUWAHATI, APRIL, 10, (UNI):- Polling official examination EVM machine during 2nd phase Assam assembly election. in Guwahati on Sunday.UNI PHOTO-35U

دونوں ریاستوں میں سخت مسابقت ‘ بی جے پی اور کانگریس کے اعلیٰ قائدین نے انتخابی مہم چلائی
گوہاٹی/ کولکتہ ۔10اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) دو ریاستوں کی اسمبلی نشستوں کیلئے کل انتخابی مقابلہ مقرر ہے ۔ دونوں ریاستوں کی 92 نشستوں کیلئے جملہ 688 امیدوار مقابلہ کررہے ہیں ۔ 61نشستوں کیلئے 525 اور 31 نشستوں کیلئے 163 امیدوار میدان میں ہیں ۔چیف منسٹر ترون گوگوئی کی زیرقیادت کانگریس کو مسلسل چوتھی میعاد کیلئے برسراقتدار آنے کی توقع ہے ۔ یہاں بی جے پی ‘ آسام گن پریشد اور بی پی ایف کا اتحاد ہے اور اے آئی یو ڈی ایف بنگلہ دیش سے دراندازی کے مسئلہ پر شہرت حاصل کرچکی ہے ۔ کانگریس 57نشستوں کیلئے اے آئی یو ڈی ایف 47 ‘ بی جے پی 35 اور اس کی حلیف بی پی ایف 10 اور اے جی پی 19 نشستوں پر مقابلہ کررہی ہے ۔ سی پی ایم 9 نشستوں اور سی پی آئی 5نشستوں پر مقابلہ میں ہیں ۔ آزاد امیدواروں کی تعداد 214ہے ۔ 50ہزار سے زیادہ صیانتی عملہ دوسرے مرحلہ کی رائے دہی کے موقع پر حفاظتی انتظامات کیلئے تعینات کیا گیا ہے اور تمام انتخابی حلقوں میں حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں ۔

خاص طور پر اُن علاقوں میں جہاں انتہا پسند سرگرم ہیں ‘سخت حفاظتی انتظامات ہیں ۔ مغربی بنگال میں بھی 31 نشستوں کیلئے کل انتخابی مقابلہ ہوگا ۔ امیدواروں میں 21خواتین امیدوار ہیں ۔ تقریباً 70لاکھ رائے دہندے ووٹ دینے کے اہل ہیں ۔ یہاں پر بھی ترنمول کانگریس ‘ دیاں محاذ ۔ بایاں محاذ ۔کانگریس اتحاد بی جے پی کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے ۔ شاردا چٹ فنڈ اسکام کے علاوہ اپوزیشن پارٹیاں ترنمول کانگریس حکومت کو حالیہ ماردا اسٹنگ آپریشن کے سلسلہ میں تنقید کا نشانہ بنارہی ہے ۔ اس اسٹنگ آپریشن میں ترنمول کانگریس کے ارکان کو رشوت کی رقم حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ صنعت کاری کے مسائل اور سنڈیکیٹ راج کا الزام ترنمول کانگریس کا پیچھا کررہا ہے ۔ ترنمول کانگریس دوسری میعاد کیلئے برسراقتدار آنے کا پختہ ارادہ رکھتی ہے ۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی جو پارٹی سربراہ بھی ہے ترقیات اور فلاحی اسکیموں کے حوالے دے رہی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی قومی صدر بی جے پی امیت شاہ ‘مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ‘ وزیر خارجہ سشما سوراج ‘ نائب صدر کانگریس رہول گاندھی ‘ سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری یہاں انتخابی مہم چلانے والے نامور قائدین میں شامل تھے ۔ ترنمول کانگریس کیلئے ممتابنرجی نے انتخابی مہم چلائی ۔ 8465 مراـکز رائے دہی پر سخت حفاظتی انتظامات کے دوران رائے دہی منعقد ہوگی ۔ وزیراعظم مودی نے آسام میں چار عام جلسوں سے خطاب کیا ۔

TOPPOPULARRECENT