Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / آسام کے علاقہ دھولامیں غیر معینہ مدت کا کرفیو ‘اذیت رسانی سے ہلاکت کا الزام

آسام کے علاقہ دھولامیں غیر معینہ مدت کا کرفیو ‘اذیت رسانی سے ہلاکت کا الزام

دھولا/گوہاٹی ۔11جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) غیر معینہ مدت کا کرفیو دھولا پولیس اسٹیشن کی حدود میں عائد کردیا گیا ہے جو آسام کے ضلع دارنگ کا علاقہ ہے ‘ کل اس علاقہ میں غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ کردیا گیا ۔ آج بھی پوری قومی شاہراہ پر کرفیو نافذ رہا لیکن ٹریفک کو نقل و حرکت کی اجازت دی گئی ۔ کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ آفیسر انچارج دھولا پولیس اسٹیشن رنجیت ہزاریکا جہاں مبینہ طور پر پولیس کی تحویل میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا ‘ گرفتار کرلئے گئے ۔ انہیں مقامی عدالت میں مونگول ڈوئی کی عدالت میں پیش کیا گیا جس میں انہیں 14دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ چیف منسٹر کی ہدایت پر وزیر ٹی ڈبلیو ڈی دھولا پہنچ گئے تاکہ صورتحال کا جائزہ لے سکے ۔ کرفیو کل نافذ کیا گیا تھا جب کہ پولیس نے ایک ہجوم پر قابو پانے کیلئے فائرنگ کردی تھی ۔ اس ہجوم نے دھولا پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا تھا جہاں مبینہ طور پر اذیت رسانی سے ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا ۔ چیف منسٹر آسام سرباننداسونووال نے ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم جی وی کے بھانو کو پولیس فائرنگ کی تحقیقات اور حکومت کو جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ قائد اپوزیشن آسام اسمبلی دیبا برتا سائیکیا کو سرکاری تحقیقات ناٹا کی محسوس ہوتی ہے ۔ چنانچہ انہوں نے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT