Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسان کامیابی پر سیکھنے کا موقع نہیں ملتا : دھونی

آسان کامیابی پر سیکھنے کا موقع نہیں ملتا : دھونی

آکلینڈ۔14مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے آخری گروپ لیگ مقابلہ میں زمبابوے کے خلاف کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا لیکن کہا کہ آسان کامیابی سے ٹیم کو کچھ سیکھنے کا موقع نہیں ملتا ۔ انہوں نے کہا کہ سریش رائنا کی سنچری نے ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم رول ادا کیا ۔ یقیناً یہ ایک اہم کامیابی تھی لیکن رائنا نے نمبر پ

آکلینڈ۔14مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے آخری گروپ لیگ مقابلہ میں زمبابوے کے خلاف کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا لیکن کہا کہ آسان کامیابی سے ٹیم کو کچھ سیکھنے کا موقع نہیں ملتا ۔ انہوں نے کہا کہ سریش رائنا کی سنچری نے ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم رول ادا کیا ۔ یقیناً یہ ایک اہم کامیابی تھی لیکن رائنا نے نمبر پانچ پر کھیلتے ہوئے ٹیم کوسنبھالا۔ انہوں نے آج کے اس مقابلہ کو ایک بہتر مقابلہ قرار دیا اور کہا کہ مجموعی طور پر ٹیم نے دباؤ کے باوجود اچھا کھیل پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ورلڈ کپ میچز میں ہندوستان کی مسلسل کامیابی کی ایک وجہ یہ سمجھتے ہیں کہ ساری ٹیم نے دباؤ میں رہتے ہوئے بھی بہتر مقابلے کی تیاری کرلی ہے ۔ ہرکھلاڑی کو دباؤ کا سامنا ہے خواہ وہ فاسٹ بولرس ‘ اسپنرس ہو یا ٹاپ آرڈرس بیٹسمین ہوں لیکن تمام کھلاڑیوں نے اس دباؤ کا سامنا کرنے اور بہتر کھیل پیش کرنے کا مظاہرہ کیاہے ۔ انہوں نے مین آف دی میچ سریش رائنا کی کافی سراہنا کی اور کہا کہ وہ نمبر پانچ پر ہمارے لئے اہم کھلاڑی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT