Saturday , November 17 2018
Home / ہندوستان / آستھانہ کارروائی :موجودہ موقف 14نومبر تک برقرار

آستھانہ کارروائی :موجودہ موقف 14نومبر تک برقرار

نئی دہلی ۔ یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے آج سی بی آئی کے خصوصی ڈائرکٹر راکیش آستھانہ کے خلاف کارروائی کرنے کے متعلق جوں کا توں موقف برقرار رکھنے کی مہلت میں 14نومبر تک توسیع دی ہے اور سی بی آئی سے کہا ہے کہ وہ اس معاملہ کو جوں کا توں رکھے ۔ ان پر الزام ہے وہ رشوت ستانی میں ملوث ہیں ۔ سی بی آئی اور آستھانہ دونوں نے ہائیکورٹ میں اس درخواست کی مخالفت کی ہے کہ اس کیس کو دلی سے جبل پور منتقل کیا جائے کیونکہ دو مخالف ڈائرکٹرس میں کشیدگی پائی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT