Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آسرا وظائف حاصل کرنے والوں کیلئے اطلاع

آسرا وظائف حاصل کرنے والوں کیلئے اطلاع

جگتیال ۔ 15 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ کمشنر ماروتی پرساد کے پریس نوٹ کے مطابق تلنگانہ سرکار کی جانب سے آسرا پنشن حاصل کرنے والے مستحقین کو مطلع کیا جاتا ہیکہ وہ اپنے مقامی می سیوا سنٹر پر وہ اپنا پنشن آئی ڈی یا آدھار نمبر بتاتے ہوئے پنشن حاصل کرنے کیلئے لائیو ایویڈنس بتاتے ہوئے اپنے انگھوٹے کا نشان یا آنکھوں کا آئریش داخل کروانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ان چیزوں کو می سیوا میں داخل کرنے کیلئے 20 روپئے فیس ادا کریں۔ اس طریقہ سے داخل کرنے والے آسرا وظیفہ کنندگان کو ہی ہر 6 ماہ بعد 6 ماہ کا وظیفہ جاری کیا جائے گا اور ہر 6 ماہ میں ایک بار یعنی جون 2016ء سے حساب رہے گا۔ اپنی تفصیلات داخل نہ کرنے والے کو اس کے 6 ماہ کا وظیفہ روک دیا جائے گا۔ اگر کوئی پیرانہ سالی یا معذوری کی وجہ سے انگوٹھے کا نشان یا آئریش داخل کرنے میں دشواریاں یا کوئی اور مسائل ہوں تو وہ بلدیہ جگتیال آفس سے پنشن سیکشن سے رجوع ہوکر جانکاری حاصل کرنے کی خواہش کی۔
منصف کورٹ کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ
کوڑنگل ۔ 15 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آکر دو سال کا عرصہ گذر جانے کے باوجود بھی ہائیکورٹ کے ججس کی تعیناتی جوں کی توں برقرار رکھے جانے کے برخلاف احتجاج کرتے ہوئے منصف کورٹ کوڑنگل کے ملازمین نے دوپہر میں کھانے کے وقفہ کے دوران سیاہ بیاچس لگائے ہوئے مطالبہ کررہے تھے کہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ججس کو ہی تلنگانہ ہائیکورٹ پر معمور کیا جائے۔ اس پروگرام میں منصف کورٹ کے ملازمین مسرز محمد موسیٰ، امجد خان، جہانگیر، غلام محی الدین، غوث، موہن، وینکٹ سوامی، ناگ بھوشنم، وینکٹیش چاری وغیرہ نے حصہ لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT