Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آسرا وظائف کیلئے مستحقین کی تعداد میں اضافہ

آسرا وظائف کیلئے مستحقین کی تعداد میں اضافہ

وظیفہ کی رقم میں اضافہ پر عوام کی غیرمعمولی دلچسپی

وظیفہ کی رقم میں اضافہ پر عوام کی غیرمعمولی دلچسپی
یلاریڈی ۔ 16 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ سرکار کا وظائف کیلئے آسرا کے ذریعہ معذورین ، معمرین ، بیواؤں کو خاص رقم مختص کرنے پر ہر روز کئی معمر افراد آفس کے چکر لگارہے ہیں ۔ ماضی میں یہ وظائف صرف 200 روپئے ماہانہ ادا کئے جانے پر کئی مستحق بھی اس اسکیم سے استفادہ کیلئے عدم لیکن جیسے ہی تلنگانہ سرکار نے اسے بڑھا کر ایک ہزار تا 1500 روپئے ہر ماہ کردینے سے ہر مستحق میں غیرمعمولی دلچسپی پیدا ہوچکی ہے اور ہر 65 سال عمر رکھنے والے معمرین اپنے آدھار کا ثبوت پیش کرتے ہوئے آسرا وظائف کی اُمید میں آفس کے چکر کاٹ رہے ہیں ۔ منڈل لنگم پیٹ کے پولکم پیٹ ، نلامڈگو ، لنگم پیٹ ، منگارم ، آنلاپور ، موتھا مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد معذور ، معمر ، بیوہ آسرا اسکیم میں شامل ہونے کیلئے دوڑ دھوپ کررہے ہیں ۔ ہر مستحق کو تلنگانہ سرکار آسرا کے وظائف جاری کئے جانے کا اعلان کررہی ہے ۔ لیکن مواضعاتی سطح پر اس پر عمل آوری نہیں کی جارہی ہے ۔ جامع سروے میں پیش آئی لاپرواہی کے سبب سے منڈل میں چند مستحق بیواوں ، معمرین ، معذورین وظائف سے محروم ہورہے ہیں ۔ وظائف کی عدم اجرائی پر ان دنوں مستحق افراد نے دھرنا منظم کرتے ہوئے راستہ روکو احتجاج کیا اور دوسری طرف وظائف کیلئے ہر روز کثرت سے درخواستیں آنے پر عہدیدار اپنا سر پکڑ کر بیٹھ رہے ہیں اور یہ بھی سچ ہیکہ 75 سال عمر والے بھی کچھ افراد وظائف سے آج تک محروم ہیں اور 64کیلئے عمر والے کچھ افراد ہر ماہ وظائف حاصل کررہے ہیں ۔ منڈل لنگم پیٹ میں 16 گرام پنچایتوں میں ماضی میں 6400 وظائف تھے اور اب 6390 افراد کو مختلف وظائف منظور کئے گئے اور سینکڑوں مستحقین کو وظائف جاری کیا جانا ہے اور منڈل میں وظائف کی تقسیم کے وقت گرام پنچایت عملہ بدعنوانی کرنے کی بھی شکایتیں آئی ہیں اور کئی افراد جعلی ثبوت پیش کر کے بھی وظائف حاصل کررہے ہیں کچھ بھی ہو آسرا کی کثیر رقم کیلئے مستحقین کی کثرت سرکار کیلئے درد سر بنتی نظر آرہی ہے جس کا حل جلد از جلد ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT