Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آسرا کے استفادہ کنندگان کا احتجاجی دھرنا

آسرا کے استفادہ کنندگان کا احتجاجی دھرنا

تانڈور ۔ 8 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دفتر بلدیہ پر کل آسرا اسکیم کے تحت بیوگان اور وظیفہ پیرانہ سالی کے تحت وظیفہ پانے والے استفادہ کنندگان نے دھرنا منظم کیا اور بتایا کہ دو ماہ سے ان کا وظیفہ فی کس ایک ہزار روپئے دیا گیا ہے۔ ان کے بنک اکاونٹ میں وظیفہ کی رقم ڈالنے کا سرکاری حکام نے گذشتہ ماہ ہی تیقن دیا تھاتاہم ایسا نہ ہوسکا۔ سرکاری

تانڈور ۔ 8 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دفتر بلدیہ پر کل آسرا اسکیم کے تحت بیوگان اور وظیفہ پیرانہ سالی کے تحت وظیفہ پانے والے استفادہ کنندگان نے دھرنا منظم کیا اور بتایا کہ دو ماہ سے ان کا وظیفہ فی کس ایک ہزار روپئے دیا گیا ہے۔ ان کے بنک اکاونٹ میں وظیفہ کی رقم ڈالنے کا سرکاری حکام نے گذشتہ ماہ ہی تیقن دیا تھاتاہم ایسا نہ ہوسکا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان کی یہ دوماہ کی وظیفہ کی رقم جملہ 1.40 کروڑ روپئے سرکاری خزانہ میں محفوظ ہے۔

ٹرین میں 20 کیلو گانجہ ضبط
تانڈور ۔ 8 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹرین میں 20 کیلو گانجہ ضبط کرلیا گیا۔ ریلوے پولیس جی آر پی ذرائع کے مطابق سکندرآباد سے گجرات راجکوٹ جانے والی ایکسپریس ٹرین میں جنرل بوگی میں ایک لاوارث بیاگ میں رکھا گیا 20 کیلو گانجہ ریلوے پولیس نے ضبط کرلیا۔ کسی بھی مسافر نے اس کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا۔ شری تروپتی سب انسپکٹر جی آر پی نے ضابطہ کی کارروائی کی۔

TOPPOPULARRECENT