Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / آسٹریا میں برف باری سے پانچ افراد ہلاک

آسٹریا میں برف باری سے پانچ افراد ہلاک

ویانا۔ 7فروری (سیاست ڈاٹ کام)یورپی ملک آسٹریا کے واٹٹنیر لجم علاقے میں زبردست برف باری کی زد میں آنے سے جمہوریہ چیک کے اسکییرس ٹیم کے پانچ ارکان کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق واٹٹنیر لجم علاقے میں زبردست برف باری سے پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ دس دیگر کو محفوظ طریقے سے بچا لیا گیا۔  ا سکییرس ٹیم میں کل سترہ رکن شامل تھے ۔ مقامی ٹیلی ویژن نیوز چینل اوآرایف کے مطابق جمہوریہ چیک کے اسکییرس کی ٹیم سکیینگ کے مقصد سے یہاں فریرائڈ کیمپ میں رکی ہوئی تھی۔ علاقے میں برف باری سے متعلق لوگوں کو مقامی انتظامیہ نے متنبہ بھی کیا تھا اور اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے اسکییرس ٹیم کو محتاط رہنے کے لئے بھی کہا تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور اس کی زد میں آگئے ۔

TOPPOPULARRECENT